कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج رات چاند گرہن اور اس موقع پر اسلامی تعلیمات

(7/ستمبر 2025ء بروز اتوار)

تحریر:محمد احمد خان قاسمی
(امام وخطيب مسجد قریشہ بارہ امام منیار گلی ناندیڑ)

اسلام میں عقائد کی بڑی اہمیت ہے اور بد شگونی اور منحوسیت کی کوئی جگہ نہیں ہے.
اللہ رب العزت نے مقدس مقامات اور مقدس ایام کا تو ذکر کیا ہے بیت اللہ مقدس زمین ہے جمع مبارک دین ہے لیکن یہ نہیں ذکر کیا فلاں دن یا فلاں جگہ یا فلاں چیز منحوس ہے.
۔ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی بڑی نشانیاں ہیں۔ ان پر گہن لگنا کسی انسان کی موت یا پیدائش کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ یہ اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں جن کے ذریعے اللہ اپنے بندوں کو متنبہ کرتا ہے۔
آج رات چاند گرہن کا وقت
ماہرینِ فلکیات کے مطابق:
آغاز: 7 ستمبر رات 9:58 بجے
مکمل گہن: 11:01 بجے
عروج: 11:42 بجے
اختتام: 8 ستمبر رات 1:26 بجے
اس دوران چاند سرخ رنگ میں بھی نظر آئے گا۔
چاند گرہن (نماز خسوف) کا شرعی حکم:
1. نماز پڑھنا مسنون ہے: چاند گرہن کے وقت دو رکعت نفل نماز انفراداً ادا کی جاتی ہے۔
2. جماعت نہیں ہے: فقہائے احناف کے نزدیک خسوف (چاند گرہن) کی نماز میں جماعت مسنون نہیں، بلکہ اکیلے پڑھنا مسنون ہے۔
3. طریقہ: یہ نماز عام نفل کی طرح ہے، ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے ہوں گے، نیت "صلاۃ الخسوف” کی کی جائے گی۔
4. دیگر اعمال: اس موقع پر کثرت سے دعا، استغفار اور صدقہ و خیرات کرنا بھی مسنون ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ”
(بخاری، مسلم)
ترجمہ: سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، یہ کسی کی موت یا پیدائش کی وجہ سے گہن نہیں لگتے، جب تم دیکھو تو نماز کی طرف لپکو۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
يصلون ركعتين في خسوف القمر وحداناً”
(الفتاوی الهندية 1/153)
یعنی چاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز انفراداً پڑھی جاتی ہے۔
غلط عقائد کی تردید:
چاند یا سورج گرہن کسی کی موت یا پیدائش کی وجہ سے نہیں ہوتا۔
*اس رات میں حاملہ کوئی کام نہ کریں ورنہ اولاد صحیح پیدا نہیں ہوگی یہ بھی غلط عقیدہ ہے*
یہ محض اللہ کی قدرت کی نشانی ہے تاکہ بندے اس کی طرف رجوع کریں۔
لہذا آج رات جب چاند گرہن ہو تو مسلمان کو چاہیے کہ گھروں میں دو رکعت "نماز خسوف” ادا کرے، کثرت سے دعا، استغفار اور ذکر کرے، اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کرے۔ یہ وقت اللہ سے قریب ہونے اور اپنی اصلاح کا بہترین موقع ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے