कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئی ایس او کی سائنسی نمائش میں مدینۃ العلوم اسکول کے طلبہ نے تخلیقی ماڈلز پیش کیے

ناندیڑ، 26نومبر(راست)26 نومبر 2025 (بروز بدھ)حیدر گارڈن میں اسلامک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا، ناندیڑ یونٹ کی جانب سے ایک سائنسی نمائش منعقد کی گئی جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ مدرسہ ہٰذا کی جماعت پنجم تا ہشتم کے طلبہ نے بھی بھرپور جوش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی محنت سے تیار کیے گئے سائنسی ماڈلز پیش کیے۔طلبہ کی جانب سے ورکنگ روبوٹ، ایئر پیوریفکیشن سسٹم، واٹر اوور فلو الارم، اور ٹاکنگ روبوٹ جیسے ماڈلز نے نمائش میں آنے والوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔ ان پروجیکٹس نے نہ صرف طلبہ کی سائنسی سمجھ کو ظاہر کیا بلکہ عملی تجربے کے ذریعے سیکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔اس موقع پر سائنس کے مدرس صدام صدیقی اور محترمہ صباء نے طلبہ کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں اساتذہ نے مسلسل مشق اور رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف ماڈلز تیار کرائے بلکہ انہیں یہ بھی سمجھایا کہ سائنسی سوچ کیسے آگے بڑھتی ہے۔ نمائش میں موجود معززین اور مہمانوں نے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کو سراہا۔نمائش کی کامیابی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جب طلبہ کو سیکھنے کا عملی موقع ملتا ہے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں سائنسی ذہن سازی، تخلیقی سوچ اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے