कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیڈیل پرائمری اسکول، جواہر کالونی پربھنی میں کینٹین ڈے کی شاندار تقریب

پربھنی :6؍فروری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):مورخہ 5 فروری 2026 کو آئیڈیل پرائمری اسکول، جواہر کالونی پربھنی میں کینٹین ڈے نہایت جوش و خروش، خوشگوار ماحول اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں زبردست مسرت، دلچسپی اور سرگرمی دیکھنے میں آئی۔کینٹین ڈے کے موقع پر طلبہ کے لیے مختلف اقسام کے لذیذ اور صحت بخش کھانوں کے اسٹال لگائے گئے، جن میں سموسے، بریانی، سینڈوچ، چاٹ، فروٹ، ٹھنڈے مشروبات، کدو کی کھیر وغیرہ کی دکانیں شامل تھیں۔ طلبہ نے نہ صرف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے بلکہ خرید و فروخت کے عمل میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اساتذۂ کرام نے پورے پروگرام کے دوران مسلسل نگرانی اور طلبہ کی رہنمائی کی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ میں باہمی تعاون، ذمہ داری کا احساس، نظم و ضبط، خرید و فروخت، نفع و نقصان کے اصول اور صفائی کی اہمیت کو عملی طور پر سمجھانا تھا۔ اس کینٹین ڈے کے ذریعے طلبہ کو عملی زندگی کے بنیادی اسباق سیکھنے کا بہترین موقع ملا۔پروگرام میں اسکول کے تمام طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اس دن کو ایک یادگار تجربہ بنایا۔اس کامیاب اور بامقصد پروگرام کی نگرانی صدر معلمہ محترمہ جواہریہ عرشی میڈم نے انجام دی، جبکہ تمام اساتذہ نے طلبہ کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں کینٹین ڈے کی یہ تعلیمی و تفریحی سرگرمی خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اسکول انتظامیہ کی اس بامعنی کوشش کو خوب سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے