कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیڈیل پرائمری اسکول، جواہر کالونی پربھنی میں شاندار ریاضی نمائش کا انعقاد

پربھنی:13؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )آئیڈیل پرائمری اسکول، جواہر کالونی، پربھنی میں مورخہ 10 جنوری 2026، بروز ہفتہ ریاضی نمائش ( Math Exibhition ) کا کامیاب اور بامقصد انعقاد عمل میں آیا۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد طلبہ میں ریاضی کے مضمون سے دلچسپی پیدا کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔نمائش میں جماعت اول تا ہشتم کے طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور ریاضی کے مختلف و دلچسپ ماڈلز پیش کیے۔ ان میں نمبر پارک ، گراف ماڈل، فریکشن ماڈل، جیومیٹری کی اشکال اور روزمرہ زندگی میں ریاضی کے عملی استعمال پر مبنی ماڈلز خاص طور پر قابلِ توجہ رہے۔ طلبہ نے نہایت سادہ مگر مؤثر انداز میں اپنے ماڈلز کی وضاحت کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اس کامیاب نمائش کی نگرانی صدر معلمہ جویریہ عرشی صاحبہ نے انجام دی، جبکہ تمام اساتذہ و معلمات نے طلبہ کی رہنمائی میں بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر معلمین و معلمات کے علاوہ طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد موجود رہی، جنہوں نے نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ کی محنت اور تخلیقی کاوشوں کی تعریف کی۔اس طرح یہ ریاضی نمائش خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ تعلیمی سرگرمی نہ صرف طلبہ کے لیے مفید ثابت ہوئی بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی تعلیمی عمل میں عملی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا باعث بنی۔ صدر معلمہ اور تمام معلمات کی اس کاوش کی سرپرست نے سہرہانے کرتے ہوۓ مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے