किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا AIITA ناندیڑ کی جانب سے شیخ رحیم سر کو ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائز ہونے پر تہنیت وگلپوشی

ناندیڑ:12؍دسمبر (راست)  تعلیم ایک ایسا چراغ ہے جو اندھیروں میں روشنی پھیلاتا ہے، اور اس چراغ کو روشن رکھنے والے معلمین معاشرے کے اصل معمار ہوتے ہیں۔ آج آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسویشن آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے شیخ رحیم سر کو ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے اسکول میں ہیڈماسٹر کے عہدے پر فائز ہونے پر تہنیت اور گلپوشی پیش کی گئی۔ رحیم سر نے اپنے علم، خلوص، محنت اور کردار سے نہ صرف طلبہ کی زندگیاں سنواریں بلکہ ناندیڑ واگھالہ مہا پالیکا اسکول کا نام بھی روشن کیا۔شیخ رحیم سر ایک باوقار، فرض شناس اور مشفق استاد ہیں جنہوں نے ہمیشہ طلبہ کی تعلیم و تربیت میں غیر معمولی دلچسپی لی۔ ان کی رہنمائی میں بے شمار طلبہ نے کامیابی کے زینے طے کیے۔ ان کا اندازِ تدریس نہایت مؤثر، اندازِ گفتگو نرم، اور سلوک مشفقانہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ علم کو محض کتابوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اخلاق، تہذیب، اور کردار سازی پر بھی زور دیا۔اس گلپوشی میں شکیل سر فائناس سیکرٹری آئیٹا مہاراشٹر، شیخ سمیر سر، محمد مکرم سر اور شیخ عبداللہ سر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے