Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the perfecty-push-notifications domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u488245609/domains/aitebarnews.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے عظیم الشان تعلیمی رہنمائی پروگرام کا کامیابی سے انعقاد – urdu
किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے عظیم الشان تعلیمی رہنمائی پروگرام کا کامیابی سے انعقاد

ناندیڑ: 30 جنوری ( نمائندہ اعتبار) اساتذہ کی کل ہند رجسٹرڈ تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسویشن آئیٹا ضلع ناندیڑ کی جانب سے مورخہ 29جنوری 2024ء بروز پیر بمقام اردو گھر ناندیڑ میں سیکڑوں کی تعداد میں طلباء وطالبات،سرپرستوں کی شرکت سے عظیم الشان تعلیمی رہنمائی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اس تعلیمی رہنمائی پروگرام کا مرکزی عنوان "امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟”کے تحت مختلف تعلیمی ماہرین نے اپنے زرین خیالات سے طلباء وطالبات و سرپرستوں کو روشناس کرایا۔اس تعلیمی رہنمائی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے بعد محمد شکیل صاحب (ضلع صدر آئیٹا ناندیڑ) نے اپنے افتتاحی کلمات کے ذریعے آئیٹا کا تعارف اور اس تعلیمی رہنمائی پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔شیخ عتیق صاحب (سیکریٹری آئیٹا مہاراشٹر و ممبر بورڈ آف اسٹڈیز مہاراشٹر اسٹیٹ فار سائنس )نے” امتحان کے دوران کیا کریں کیا نہ کریں "اس عنوان کے تحت طلباء وطالبات کے ساتھ سوالات و جوابات کے ذریعے امتحانات کے دوران طلباء وطالبات کے ساتھ ہونے والے درپیش نفسیاتی و سماجی مسائل پر تسلی بخش خیالات سے آگاہ کیا۔ محترم بالاجی کچھوے صاحب(ناندیڑ ضلع ووکیشنل و کیرئیر کونسلر ) نے” دوران امتحان ذہنی تناؤ سے کیسے بچیں ” اس عنوان کے ذریعے طلباء وطالبات کو امتحانات کے دوران ذہنی تناؤ سے کس طرح چھٹکارا حاصل کرنے والے عملی اصولوں سے واقف کروایا۔اس تعلیمی رہنمائی پروگرام میں بورڈ امتحانات کے دوران جوابی پرچہ حل کرتے وقت مختلف دشواریوں کے حل کے لیے تمام مضامین کے قابل واحترام ماڈیٹرس کے ذریعے طلباء وطالبات کے اشکالات الگ الگ سوالات کے جوابات کے ذریعے اطمینان بخش طریقہ سے سمجھایا گیا۔ماڈیٹرس حضرات میں محترم اختر صاحب(اردومضمون)،محترم مشتاق صاحب(مراٹھی)،محترم نسیم صاحب(ریاضی)، محترم شکیل صاحب(ریاضی)، ڈاکٹر صدیقی تسنیم فاطمہ صاحبہ(سائنس وٹکنالوجی)،محترم جمیل بیگ صاحب(شوشل سائنس )اور شیخ عبداللہ صاحب وغیرہ نے تعلیمی رہنمائی کی۔پروگرام میں محترمہ عظمی صاحبہ(معاون معلمہ )نے "وقت کی منصوبہ بندی امتحان سے پہلے و امتحان کے دوران "اس عنوان کے تحت طلباء وطالبات کو منصوبہ بندی کیسے کریں؟ اور اوقات کا انتظام پر عملی مشوروں کے ذریعے اظہار خیال کیا۔محترم اسلم فیروز صاحب( نیشنل سیکریٹری آئیٹا ) نے "امتحانات کے دوران سرپرستوں کی ذمہ داریاں ” پر روشنی ڈالی جس میں محترم نے سرپرست حضرات کو اپنی اہم ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور انہیں جدید تعلیمی نظام میں درپیش مسائل میں سرپرستوں کے رول پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام صدور مدرسین،اساتذہ کرام ومعلمات،سرپرستان ،طلباء وطالبات، اردو میڈیا اور اردو گھر کے ذمہ داران کا تعاون دینے کے لیے محمد ماجد صاحب( ضلع سیکریٹری آئیٹا ناندیڑ )نے شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب مسعود علی صاحب (لیکچرار ) نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ar Arabic en English hi Hindi mr Marathi ur Urdu