कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت پر خصوصی ورکشاپ

ناندیڑ:23؍ستمبر (راست): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ناندیڑ کی جانب سے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ بعنوان "تدریس کے بدلتے تقاضے اور مصنوعی ذہانت کا عملی استعمال” منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام اتوار، 28 ستمبر 2025 کو صبح 10:30 بجے ، MOS اکیڈمی، السعود مندی کا بالائی حصہ، آر کے ٹاؤر دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں ہوگا۔ورکشاپ میں تدریس کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے کردار، اساتذہ کے لیے AI ٹولز کے عملی استعمال اور جدید تدریسی مواد کی تیاری میں AI سے استفادہ کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ورکشاپ میں ٹریننگ دینے والے اساتذہ مندرجہ ذیل ہیں:
شیخ شفیع صاحب (نیشنل ایوارڈ یافتہ ٹیکنوسیوی ٹیچر)
محمد عتیق شیخ صاحب (ریاستی صدر، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن مہاراشٹر)
سید اظہر صاحب (اے آئی ٹرینر و میڈیا کنوینر آئیٹا لاتور)
پروگرام کے داعیان میں شیخ عرفان سر (ضلع صدر آئیٹا ناندیڑ) اور شیخ سمیر سر (شہر صدر آئیٹا ناندیڑ) شامل ہیں۔
آئیٹا کے ذمہ داران کے مطابق یہ ورکشاپ اساتذہ کو تدریس کے جدید اسالیب، طریقۂ تعلیم اور نئے رجحانات سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی، فکری، فنی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس خصوصی پروگرام کی بدولت اساتذہ نہ صرف اپنی تدریسی صلاحیتوں میں جدت پیدا کرسکیں گے بلکہ تعلیم کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کو بھی بخوبی سمجھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام خاص طور پر اساتذہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور منتظمین نے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہوکر اس سنہری موقع سے استفادہ کریں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے