कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا مہاراشٹر کی ریاستی مشاورتی کونسل کی کامیاب نشست ممبئی میں منعقد

ممبئی:25؍اگست (راست): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کی ریاستی مشاورتی کونسل (SAC) کی ایک اہم میٹنگ مورخہ 24 اگست 2025 بروز اتوار بمقام حامد بلڈنگ، مومن پورہ، ممبئی نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور سید نذیر صاحب (ساکی ناکہ) کی پراثر تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اس کے بعد میٹنگ کی غرض و غایت پر روشنی ریاض الخالق صاحب (ناگپور) نے ڈالی۔مہاراشٹر کے سیکریٹری پٹھان شریف خان نے گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں تنظیمی سرگرمیوں، تعلیمی و فکری پروگراموں اور مختلف اضلاع میں منعقدہ سرگرمیوں کی تفصیلات شامل تھیں۔اجلاس میں آئندہ کے لیے کئی اہم نکات پر غور کیا گیا، جن میں بالخصوص:سیرت النبیؐ کے موقع پر “سیرت رحمت للعالمینﷺ‘‘اور “سیرت رسول ﷺ” مسابقات میں طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا۔ اساتذہ کے لیے سیرت رسول ﷺ پر مقالہ نویسی مسابقے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانا۔ یہ مسابقات سیرت النبی ﷺ کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کے زیراہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ تنظیمی کاموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدر آئیٹا مہاراشٹر محمد عتیق شیخ نے اپنے صدارتی خطاب میں رہنمائی فراہم کی اور مستقبل کے لیے عزم و حوصلے پر مبنی کلمات پیش کیے۔نشست کا اختتام ریاض الخالق صاحب (نائب صدر) کی دعا کے ساتھ ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے