कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا قندھار (ضلع ناندیڑ) کے انتخابات

مرزا جمیل بیگصدر کے عہدے کے لیے منتخب

قندھار:17 اپریل (راست) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (AIITA) قندھار یونٹ کے انتخابات برائے سیشن 2027-2025 آج جوش و خروش کے ساتھ قندھار یونٹ کے AIITA ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔انتخابی عمل کے دوران مرزا جمیل بیگ (لیکچرار شیواجی جونیئر کالج قندھار شریف) کو اکثریت رائے سے صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسی طرح جناب ضمیر بیگ صاحب کو یونٹ سیکریٹری ( معاون مدرس شیواجی ہائی اسکول قندھار) ، جناب محمد اظہر سروری سر ( معاون مدرس شیواجی پرائمری اسکول قندھار شریف) کو یونٹ جوائنٹ سیکریٹری اور ڈاکٹر ریشمہ انجم صاحبہ (لیکچرار شیواجی جونیئر کالج قندھار) کو لیڈی کنونیر یونٹ قندھار کے اہم عہدوں کے لیے نامزد کیا گیا۔ تمام نئے عہدیداران نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی و سماجی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انتخابات کی نگرانی AIITA مہاراشٹر کے فائناس سیکریٹری محمد شکیل سر اور شیخ عبداللہ ممبر ریاستی مشاورتی کونسل کے نگرانی میں عمل آئی۔ اظہر سروری سر کے شکریہ کلمات کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے