किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا عمر کھیڑ کی جانب سے نگر پریشد اردو ہائی اسکول و حاجی محمد امان اللہ جاگیردار اردو جونیر کالج میں پانچ روزہ تعلیمی کیمپ کا آغاز

عمرکھیڑ:28؍اپریل ( راست) موجودہ حالات میں طلبا و طالبات اور سرپرستوں کی تعلیمی و تربیتی رہنمائی کے لیے اساتذہ کرام کی اجتماعی جدوجہد کی اہمیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا آئیٹا ملکی سطح پر معلمین و معلمات کو منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے. اسی سلسلے میں بروز سنیچر بمورخہ 26/04/2025 کو نگر پریشد اردو ہائی اسکول و حاجی محمد امان اللہ جاگیردار اردو جونیر کالج میں پانچ روزہ تعلیمی کیمپ Summer Learning Camp 2025 کا افتتاح ہوا۔ پروگرم کا آغاز حضرت بی بی فاطمہ اردو گرلس ہائی اسکول عمرکھیڑ کے درجہ ہشتم کی طالبہ عائشہ تزئین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔آئیٹا مہاراشٹر کے صدر محترم محمد عتیق سر نے ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا اور افتتاحی کلمات میں پانچ روزہ تعلیمی سمینار کی اہمیت بتائی ۔ گریش کمار سر اورنگ آباد نے کیریئر گائیڈنس کے لئے طلباء کی رہنمائی کی پروگرام کی ، نظامت ناصر خان سر نے کی اور اظہار تشکر قاضی ظہیر الدین صاحب نے کیا ۔یہ تعلیمی سمر کیمپ 25 اپریل 2025 سے 30 اپریل 2025 تک مسلسل پانچ دن چلے گا اور مورخہ 30 اپریل کو اختتامی پروگرام ہوگا ، انشاء اللہ ۔ اس موقع پر ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر محترم محمد عتیق سر اور گریش کمار سر اورنگ آباد،عبدالصمد سر ضلعی صدر، سمیر احمد سر ضلعی سیکریٹری، عمرکھیڑ یونٹ صدر فیروز آشا جی، نگر پریشد اردو ہائی اسکول کے نگراں صالح جنید صاحب ،یونٹ سیکریٹری الحاج ناصر خان سر عمرکھیڑ، قاضی ظہیر سر حاضر رہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام رکن آئیٹا نے جدوجہد کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے